۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
وحدت یوتھ پاکستان

حوزہ/وحدت یوتھ پاکستان کی جانب سے جوانوں کو ہنرمند بنانے اور بے روزگاری سے نجات کیلئے ایک ماہ فری آئی ٹی کورس کا اہتمام کیا گیا، جس میں متعدد طلباء نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وحدت یوتھ پاکستان کی جانب سے جوانوں کو باہنر بنانے اور بے روزگاری سے نجات کیلئے ایک ماہ کا فری آئی ٹی کورس کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلباء کو گرافک ڈیزائیننگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت دینی بنیادی تعلیمات (احکام، توحید اور تلاوتِ قرآنِ مجید بمعہ تجوید) کے دروس بھی دئیے گئے۔

آئی ٹی کورس کی اختتامی تقریب سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نائب چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے باہنر اور تعلیم یافتہ افراد کو کسی بھی ملک و قوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قرار دیا۔

آئی ٹی کورسز کا پہلا بیج مکمل ہونے پر الوداعی تقریب و تقسیم اسناد پروگرام رکھا گیا، جس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب، علامہ تصور علی مہدی مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سمیت اساتذہ کرام اور دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام میں طلباء کو سرٹیفکیٹ اور اچھی کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .